ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوپی میں اینٹی رومیو اسکوڈ فیل، منچلوں پر نہیں لگی لگام، لڑکیوں سے سرعام چھیڑچھاڑ

یوپی میں اینٹی رومیو اسکوڈ فیل، منچلوں پر نہیں لگی لگام، لڑکیوں سے سرعام چھیڑچھاڑ

Mon, 29 May 2017 11:30:13    S.O. News Service

لکھنؤ،28؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اترپردیش کی حکومت کی جانب سے بنائے گئے اینٹی رومیو سکوڈ کا اثر صوبے کے منچلوں پرنظرنہیں آتاہے۔رامپورعلاقے کی ایک ویڈیو وائرل ہواہے۔اس ویڈیو میںیہاں کے ٹانڈا علاقے کی کچھ لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ دیکھا جا سکتا ہے۔یہ لڑکیاں اپنے ایک دوست کے ساتھ گاؤں سے باہر جا رہی تھیں۔تبھی کچھ لڑکوں نے انہیں گھیرا اور ان کے ساتھ بدتمیزی کی اوریہ سلسلہ کافی دیر تک چلتا رہا۔لڑکیوں کے ساتھی نے اس کی مخالفت بھی کی لیکن ان بدمعاشوں پرکوئی اثرنہیں پڑا۔ویڈیووائرل ہونے کے بعد پولیس نے 14لوگوں کے خلاف کیس درج کیاہے جس میں سے دوافرادکی گرفتاری ہوئی ہے۔


Share: